ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں زمین کی قیمت آسمان کو چھونے کی وجہ سے صنعت کاری مشکل؛ ہانگیو آئس کریم کے مالک پردیپ پائی کا خیال

بھٹکل میں زمین کی قیمت آسمان کو چھونے کی وجہ سے صنعت کاری مشکل؛ ہانگیو آئس کریم کے مالک پردیپ پائی کا خیال

Mon, 15 Feb 2021 20:15:26    S.O. News Service

بھٹکل16؍فروری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل میں صنعت کاری بہت مشکل ہے، کیونکہ یہاں زمین کی قیمتیں آسمان کو چھوتی ہیں اور ملازم کی تنخواہیں کافی زیادہ ہیں۔ عام طورپر صنعت کا رسستی زمین اور معقول تنخواہ والےملازم کی تلاش کرتے ہیں تاکہ انہیں اپنی صنعت کو ترقی دینے کا خاطرخواہ موقع ملے۔ان باتوں کا اظہار ساحلی کرناٹکا میں  معروف ہانگیو آئس کریم کے مالک  پردیپ پائی نے کیا۔ ساحل آن لائن دفتر میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کورونا سے ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ  کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں تجارتی اور معاشی بحران پیدا ہوا، عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمارا ملک بھی اس سے  متاثر رہا۔

پردیپ پائی  کا خیال  ہے کہ  اب معاشی و تجارتی طورپر ہمار ا ملک دوبارہ پٹری پر آچکا ہے اور  ریاست میں ضلعی سطح پر تجارتی  فرم کو لےکر میٹنگیں  منعقد کی جارہی ہیں ۔بی جے پی تجارتی سیل کے ریاستی صدر ہونے کی حیثیت سے پردیپ پائی نے بتایا کہ  بہت جلد اس تعلق سے اقدامات کرتے ہوئے چھوٹے موٹے تاجروں  کو بنیاد فراہم کی جائے گی۔

ساحل آن لائن دفتر میں اپنی اہلیہ دیپا پائی کے ساتھ تشریف لاتے ہوئے انہوں نے ساحل آن لائن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ  ملک کی ترقی میں میڈیا کا رول سب سے اہم ہے، انہوں نے ساحل آن لائن یو  ٹیوب چینل کی بھی سراہنا کی اورحق اور سچائی پر مبنی خبریں پیش کرتے ہوئے   ساحل آن لائن کے 20 سال مکمل ہونے پر  ادارہ سے منسلک تمام اسٹاف اور ڈائرکٹروں کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ساحل آن لائن کے مینجر مبشر حسین ہلارے،  مارکیٹنگ  معاون  یحییٰ ہلارےسمیت دیگر  اسٹاف موجود تھے۔


Share: